وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آج شام صدر یورپین کونسل انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نےانتونیو کوسٹا کے ساتھ پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر Costa نے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آج شام صدر یورپین کونسل انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فون کیا۔
اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نےانتونیو کوسٹا کے ساتھ پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدر Costa نے خطے میں مذاکرات اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اس عمل کی ہر ممکن حمایت کے لئے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *