728 x 90

وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر کو آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر کو آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایئف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر صدر توکایئف کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے آئین کیلئے زبردست ٹرن آوٹ اور حمایت قازقستان کے عوام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایئف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر صدر توکایئف کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے آئین کیلئے زبردست ٹرن آوٹ اور حمایت قازقستان کے عوام کی طرف سے صدر توکائیف کی دور اندیش قیادت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اصلاحات قازقستان میں نظم و نسق، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کو مزید مستحکم کریں گی۔

گزشتہ ماہ صدر توکائیف کے دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اس دورے کے دوران کئے گئے فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں فریق جلد ہی مجوزہ ایم او یوز اور معاہدوں پر نتیجہ خیز عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماوں نے علاقائی پیشرفت بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ خوشحالی کیلئے بات چیت، تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان خصوصاً تجارت، روابط اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos