728 x 90

وزیراعظم کا ایندھن کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

وزیراعظم کا ایندھن کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے ایندھن کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات اور ادارہ جاتی استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے فیڈرل

وزیراعظم شہباز شریف نے ایندھن کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات اور ادارہ جاتی استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹریکنگ کے جدید نظام کو نمونے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایندھن کی نقل و حمل کی کڑی نگرانی کا ایک نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اوگرا میں اصلاحات اور تنظیم نو کیلئے ہر قسم کی پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرے گی۔

انہوں نے تمام ریگولیٹری اداروں اور ان کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان باضابطہ رابطوں کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تمام اداروں میں بلا تفریق حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos