خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
ماحولیات

وزیراعظم کا پانی کے بحران پرقابوپانے کیلئے مضبوط سیاسی عزم اورعالمی تعاون پرزور

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مضبوط سیاسی عزم اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے جو دنیا بھر کی اقوام کیلئے خطرے کا باعث…

وزیراعظم کا پانی کے بحران پرقابوپانے کیلئے مضبوط سیاسی عزم اورعالمی تعاون پرزور

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مضبوط سیاسی عزم اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے جو دنیا بھر کی اقوام کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

ریاض میں “ون واٹر سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سب کیلئے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ آبی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور انحطاط پذیر ہیں، لاکھوں افرادبے گھر ہو رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اب بھی 2022کے تباہ کن سیلاب سے نبرد آزما ہے جس نے لاکھوں زندگیوں اور روزگار کو متاثر کرنے کے علاوہ اس کے آبی وسائل اور آبپاشی کے شعبے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں متوقع درجہ حرارت میں اضافہ عالمی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تباہ کن آفات اور چیلنجز میں بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات کی عدم موجودگی میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ خطرے والے دس ممالک میں سے ایک ہے۔

ٹرانس بائونڈری واٹر مینجمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے نے حالیہ برسوں میں اپ اسٹریم ڈیموں کی تعمیر سمیت متعدد عوامل کی وجہ سے بے مثال چیلنجز کا مشاہدہ کیا جبکہ اس کا مؤثر کام علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کلید ہے۔

”ریچارج پاکستان” اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک خشک سالی کے قومی منصوبے کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں جو سب سے زیادہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور مؤثر ردعمل کا طریقہ کار تجویز کرے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں