وزیراعظم کی عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے آج(منگل) ریاض سعودی عرب میں مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات…

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے آج(منگل) ریاض سعودی عرب میں مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان ملکوں کا ساتھ دینے کو تیار ہے جو جدت پسندی کے مستقبل کی نوید دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے حفظان صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کے مستقبل کا دارومدار تعاون اور اشتراک عمل پر ہے اورکوئی بھی ملک دوسرے ممالک کی مدد کے بغیر مستقبل کے مواقع سے استفادہ نہیں کرسکتا۔
شہبازشریف نے عالمی سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ پاکستان کیلئے اپنی فنی مہارت اور تجربات لیکر آئیں کیونکہ ان سے ایسے مستقبل کی تعمیر ہوتی ہے جس کی بنیادیں آگے بڑھنے کی صلاحیت اور مشترکہ خوشحالی پر قائم ہیں۔


