وزیراعظم کی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں نقائص کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں پیدا ہونے والے نقائص کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں نیلم جہلم پن…

وزیراعظم شہباز شریف نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں پیدا ہونے والے نقائص کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کی حالیہ بندش کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ماہرین کی جانب سے منصوبے کے ڈیزائن میں خامیوں کی نشاندہی کے باوجود پختہ لائنیں نہیں ڈالی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ اتنے بڑے اور اہم منصوبے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیاگیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی ارضیاتی سروے کیوں نہیں کروایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ منصوبے کا تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ نہ کروا کر مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا گیا۔
شہباز شریف نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بحالی کے لئے فوری طورپر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔


