خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

وزیراعظم کی وفاقی اداروں کو قومی ڈیٹا سینٹر “اسکائی 47” سے فوری منسلک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل نظم و نسق مضبوط بنانے کے لیے وفاقی اداروں کو حال ہی میں قائم کیے گئے قومی ڈیٹا سینٹر سکائی 47 سے فوری طور پر منسلک کرنے کی…

وزیراعظم کی وفاقی اداروں کو قومی ڈیٹا سینٹر “اسکائی 47” سے فوری منسلک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل نظم و نسق مضبوط بنانے کے لیے وفاقی اداروں کو حال ہی میں قائم کیے گئے قومی ڈیٹا سینٹر سکائی 47 سے فوری طور پر منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں نیشنل ڈیجیٹل پالیسی فریم ورک پرعملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی  ڈیجیٹل نظم ونسق اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک متحرک اور انقلابی سمت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے نیشنل ڈیجیٹل ویژن کے تین ستونوں ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل عوامی خدمات اور ڈیجیٹل حکومتی خدمات کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بہتر عوامی خدمات کی جلد فراہمی یقینی بنانے کے لیے صحت، زراعت، روز مرہ کی بنیادی سہولیات، ہاؤسنگ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں میں ‘نیشنل ڈیجیٹل ویژن’ کا نفاذ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں