ٹی 20 ورلڈ کپ : سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 182 رنز…

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 2 اوور پہلے ہی حاصل کرلیا۔
پتھم نسانکا نے ناقابل شکست 52 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔


