پاکستانی اسکواش ٹیم نے 22ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
پاکستان کی جونیئر اسکواش ٹیم نے ہانگ کانگ میں منعقدہ 22ویں ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے…

پاکستان کی جونیئر اسکواش ٹیم نے ہانگ کانگ میں منعقدہ 22ویں ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ ملائیشیا نے سلور میڈل حاصل کیا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے، جس سے یہ ثابت ہوا کہ جنوبی ایشیا کی ٹیمیں اسکواش کے میدان میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر اسکواش فیڈریشن، کھلاڑیوں اور کوچز کو بھرپور مبارکباد دی گئی ہے، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔


