728 x 90

پاکستان امن کے قیام کیلئے امریکہ ، ایران کیساتھ رابطے میں ہے، دفترخارجہ

پاکستان امن کے قیام کیلئے امریکہ ، ایران کیساتھ رابطے میں ہے، دفترخارجہ

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ سفارتکاری کا عمل رکا نہیں ہے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ سفارتکاری کا عمل رکا نہیں ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان میں سفارتی ذرائع سے ہونیوالی ہر بات دیانتداری کے ساتھ دوسرے فریق تک پہنچائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کے مذاکرات کے ذریعے حل کیلئے پُرامید ہے اورکہاکہ ہم دونوں فریقوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم ہو جائیں گے۔

 دفترِ خارجہ کے ترجمان نے انگوراڈہ سمیت جنوبی وزیرستان کے ضلع بنوں سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کا تحفظ یقینی بنانے اور مزید واقعات کی روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر اندرابی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شبیرشاہ اور یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی اور قید کا نوٹس لے اور ان کی فوری رہائی کیلئے کرداراداکرے۔

انہوں نے جامعہ سراج العلوم پر مبینہ پابندی اور اسے سیل کرنے کے بھارت کے غیر قانونی اقدام کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں اس معتبر ادارے کو نشانہ بنانا قابض حکام کی ایک وسیع پالیسی اور طرزِ عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کی سماجی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں اسلام کیخلاف نفرت میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جو انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کے وسیع رجحان کے عکاس ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos