پاکستان اور صومالیہ نے مشترکہ سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صومالیہ کے وزیرِ دفاع احمد معلم
پاکستان اور صومالیہ نے مشترکہ سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صومالیہ کے وزیرِ دفاع احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان آج راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کی گئی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاع و سلامتی میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معززمہمان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مسلسل تعاون اور پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے صومالیہ کی سیکیورٹی کا نظام مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں معاونت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *