728 x 90

پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے برادر ممالک کے ساتھ کام کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے برادر ممالک کے ساتھ کام کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے، جو اس معاہدے کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنا، باہمی احترام اور پرامن طریقوں سے اختلافات حل کرنا چاہتا ہو۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے، جو تمام تنازعات کے پرامن حل کے مقصد کو آگے بڑھانے کے عزم کی توثیق کرتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ ان ملکوں کے درمیان یا دوسرے ممالک یا اداروں کے ساتھ موجود کسی بھی دو طرفہ یا کثیرجہتی معاہدے کو منسوخ یا تبدیل نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی بیرونی مسلح حملہ سب پر حملہ تصور کیا جائے گا، جو اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل اکیاون کے تحت انفرادی اور اجتماعی دفاع کے بنیادی حق کے عین مطابق ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے مکمل طور پر دفاعی ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا واحد مقصد وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos