خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
سیاست

پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ان کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد میں حمایت…

پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ان کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے برلن میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔

بھارت کے پانچ اگست دو ہزار اُنیس کے یکطرفہ اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو بے اختیار بنانا، انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنا اور اپنی ہی زمین سے بے دخل کرنا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کا علاقے پر ظالمانہ قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کیلئے اس وقت تک آواز اٹھاتا رہے گا جب تک عالمی برادری کی طرف سے اس مسئلے پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں