خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
متفرق

پاکستان کی مسلح افواج کا کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی جدوجہد کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ

پاکستان کی مسلح افواج نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کیلئے اپنی بھرپور…

پاکستان کی مسلح افواج کا کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی جدوجہد کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ

پاکستان کی مسلح افواج نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اورپاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کا مسلسل غیر قانونی قبضہ، فوجی محاصرہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں شدید تشویش کا باعث ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں