پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے پانچ ہزار نو سو تین ارب چھیالیس کروڑ روپے کا عوام دوست بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ مجموعی طور پر مجوزہ تخمینہ شدہ موجودہ اخراجات کی مالیت ایک ہزار نو سو باسٹھ ارب ترانوے
پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے پانچ ہزار نو سو تین ارب چھیالیس کروڑ روپے کا عوام دوست بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ مجموعی طور پر مجوزہ تخمینہ شدہ موجودہ اخراجات کی مالیت ایک ہزار نو سو باسٹھ ارب ترانوے کروڑ روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے تین فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پی ایف سی ایوارڈ کے تحت بلدیاتی اداروں کیلئے آٹھ سو تین ارب اٹھاسی کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
خدمات کی فراہمی کے اخراجات سات سو تراسی ارب باسٹھ کروڑ روپے ہوں گے جبکہ سرمائے کے موجودہ اخراجات چھ سو اناسی ارب ایک کروڑ روپے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ دستاویز کی باضابطہ منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی منظوری دی۔
انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان پر مالی بوجھ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بجٹ کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر تیار کیا گیا ہے اور اس میں عوامی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی پر توجہ دی گئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *