خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی سکول آشوب چشم کے واقعات بڑھنے کے تناظر میں اتوارتک بند رہینگے

پنجاب کے سکولوں کی تعلیم کے محکمے نے آشوب چشم کی وبا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔…

پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی سکول آشوب چشم کے واقعات بڑھنے کے تناظر میں اتوارتک بند رہینگے

پنجاب کے سکولوں کی تعلیم کے محکمے نے آشوب چشم کی وبا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے

پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ بچوں کو آشوب چشم کی وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام سکول پیر سے دوبارہ کھلیں گے اور اس وبا سے بچنے کیلئے سکولوں کی تعلیم نے محکمے کی جانب سے جاری کی گئی حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔

دریں اثنا آشوب چشم پھیلنے پر ماہرین نے کہا ہے کہ آشوب چشم میں مبتلا افراد سیاہ چشمے پہنیں، مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور فوری طور پر اپنا بستر اور برتن الگ کر لیں۔

انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیس عکاسی کر رہے ہیں کہ یہ بیماری ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہی ہے۔

سکول جانے والے بچوں کی بڑی تعداد کو آنکھوں میں جلن کی شکایت ہے کیونکہ سکول میں ابتدائی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض گنجان آباد جگہوںمثلاً کارخانوں، بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں لوگوں کو ناسازگار ماحول کا سامنا رہتا ہے۔

آشوب چشم ایک عام اور متعدی بیماری ہے جو پلکوں اور آنکھوں کے دیدے کو متاثر کرتی ہے۔تاہم یہ انفیکشن قابل علاج ہے اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں