728 x 90

چیف آف ڈیفنس فورسز کا سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کا سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سعودی عرب کے ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفضلی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف

سعودی عرب کے ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفضلی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos