ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے معاشرے میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی روک تھام کے لیے پولیس افسران کو سخت اور مؤثر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے فلمی ناموں پر مختلف گروپس بنا کر مصنوعی رعب و دبدبہ قائم کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے معاشرے میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی روک تھام کے لیے پولیس افسران کو سخت اور مؤثر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے فلمی ناموں پر مختلف گروپس بنا کر مصنوعی رعب و دبدبہ قائم کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ڈی پی او نے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قانون شکن عناصر کی فہرستیں مرتب کرکے انہیں مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے اور ایسے افراد کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ساجد حسین نے کہا کہ معاشرتی امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر قانون شکن سرگرمیوں کی تشہیر کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ نوجوانوں میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی اور معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پُرامن ماحول کا قیام جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *