کثیرالجہتی پاکستان کی موسمیاتی سفارتکاری کا بنیادی ستون ہے،رومینہ خورشید
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے باکو کلائمیٹ یونٹی پیکٹ کو کامیابی سے اپنانے پر پاکستان کی جانب سے صدرCOP29اور آذربائیجان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی…

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے باکو کلائمیٹ یونٹی پیکٹ کو کامیابی سے اپنانے پر پاکستان کی جانب سے صدرCOP29اور آذربائیجان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کوپ 29کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان COP30 میں مزید فیصلہ کن اور واضح فیصلوں کی امید رکھتا ہے، جہاں کمزور ترقی پذیر ممالک کو ان کا حصہ دیا جائے گا۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ کثیرالجہتی پاکستان کی موسمیاتی سفارت کاری کا بنیادی ستون ہے کیونکہ یہ تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اس کی روح کو برقرار رکھیں اور ان اہم حل طلب مسائل کو جامع اور مساوی طور پر حل کرنے کے لئے نئے عزم کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔


