خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
دارارقم سکول جھنگ سٹی کے طلبہ و طالبات کی زونل سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابی، 6 نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیںگورنمنٹ ہائی سکول شہنی والا میں انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار، سماجی بہبود کونسل کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقادسیف سٹی جھنگ کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ جاری، 15 پر موصولہ 3,915 واقعات پر پولیس رسپانس، خواتین اور بچوں کی 853 شکایات حل، بلڈ بینک کے ذریعے 81 افراد کو خون فراہمایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل ملازمت سے برخاست، غفلت پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی ایک، ایک سال سروس ضبط، 9 افسران و اہلکاروں کو سنشور کی سزا،ڈی پی او کا کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ایکشنجھنگ میں اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 نے 7,641 ایمرجنسیز پر ریسپانس دیتے ہوئے 7,661 متاثرین کو ریسکیو کیا، 144 افراد جانبر نہ ہو سکے، سلطان محمودچھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامنا
معیشت

وزیرتوانائی کاانرجی کا ضیاع روکنے کیلئے ای سی بی سی 2023پرعملدرآمد پرزور

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے توانائی کے اچھے انداز میں استعمال اور اس کے ضیاع کو روکنے کیلئے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان…

وزیرتوانائی کاانرجی کا ضیاع روکنے کیلئے ای سی بی سی 2023پرعملدرآمد پرزور

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے توانائی کے اچھے انداز میں استعمال اور اس کے ضیاع کو روکنے کیلئے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی نے تمام چیف سیکرٹریز ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور تمام وفاقی وزراء کو لکھے جانے والے خط میں کیا۔

وفاقی وزیر نے اپنے خط میں تعمیراتی شعبے میں توانائی کے بہتر انداز میں استعمال کے ذریعے توانائی کے شعبے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی دو نکاتی تجویز پیش کی۔

اس حکمت عملی میں متعلقہ ترقیاتی حکام ، بلڈنگ کنٹرول حکام ، میونسپل کمیٹیوں اور مقامی حکومتوں کے موجودہ ضوابط میں نظرثانی اور انہیں ECBCدو ہزار تئیس میں ضم کرنا شامل ہے۔ اس میں مذکورہ کوڈ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انضمام بھی شامل ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے اس پر اعتماد اظہار کیااورکہاکہ اس کوڈ سے آپریشنل لاگت میں کمی آئے گی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں