وزیر خزانہ کا تیزی سے بڑھتی آبادی کے چیلنجز پر قابو پانے پر زور
پاپولیشن کونسل کے ایک وفد نے اپنے صدر ڈاکٹر رانا حجیہ کی قیادت میں پیر کے روز اسلام آباد میں خزانے اور ریونیو کے وزیر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر…

پاپولیشن کونسل کے ایک وفد نے اپنے صدر ڈاکٹر رانا حجیہ کی قیادت میں پیر کے روز اسلام آباد میں خزانے اور ریونیو کے وزیر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے خصوصا ملک کے ترقیاتی اہداف کے تناظر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے پائیدار، طویل مدتی اور شواہد پر مبنی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے سماجی واقتصادی ترقی کیلئے پوری صلاحیت بروئے کار لانے کی غرض سے صحت، تعلیم، روزگار اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
وفد نے پائیدار ترقی کے مطابق ملکی آبادی کی بہتری اور تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے اعددوشمار پر مبنی جامع پالیسیوں کی تشکیل میں حکومت کی کوششوں میں تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔


