41ویں نیشنل ایلیٹ مینز اور 5ویں نیشنل ایلیٹ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ کراچی میں شروع
41ویں نیشنل ایلیٹ مینز اور 5ویں نیشنل ایلیٹ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ کراچی کے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئی ہے۔ اس چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد،…

41ویں نیشنل ایلیٹ مینز اور 5ویں نیشنل ایلیٹ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ کراچی کے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئی ہے۔
اس چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، آرمی، نیوی، فضائیہ، واپڈا، ریلوے، کے پی ٹی اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
چیمپئن شپ میں ہر کیٹیگری کے گولڈ میڈلسٹ کو چیمپئن بیلٹس سے نوازا جائے گا۔
یہ باکسنگ چیمپئن شپ نہ صرف باکسرز کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی جا رہی ہے بلکہ اس کا مقصد پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔
یہ چیمپئن شپ 15 فروری تک جاری رہے گی۔


