مستحکم معیشت کے باعث پاکستان میں مقامی حصص کا آوٹ لک بہتر ہوا، بلومبرگ
گزشتہ سال سٹاک ایکسچینج کو عالمی سطح پر سب سے بہترین قرار دیے جانے کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ دار پاکستان کے سٹاک ایکسچینج کی حمایت کررہے ہیں۔ معروف امریکی جریدے…

گزشتہ سال سٹاک ایکسچینج کو عالمی سطح پر سب سے بہترین قرار دیے جانے کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ دار پاکستان کے سٹاک ایکسچینج کی حمایت کررہے ہیں۔
معروف امریکی جریدے بلوم برگ میں لکھے گئے حالیہ مضمون کے مطابق پرکشش قیمتوں اور مستحکم معیشت کے باعث پاکستان میں مقامی حصص کا آوٹ لک بہتر ہوا ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی آوٹ لک کو بہتر بنانے اور آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے معاہدے کی مدد سے پچھلے سال پاکستان کے سٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا۔
اسی طرح پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ بیلنس بہتر ہوا اور مہنگائی میں کمی نے اسٹیٹ بینک کو شرح سود کم کرنے میں مدد دی۔


