سیف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج اسلام آبادمیں شروع ہوگی
سیف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج اسلام آباد کے فاطمہ جناح ایف نائن پارک میں شروع ہوگی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سلطان محمود ستی کے مطابق چیمپئن شپ میں سینئر اور بیس سال…

سیف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج اسلام آباد کے فاطمہ جناح ایف نائن پارک میں شروع ہوگی۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سلطان محمود ستی کے مطابق چیمپئن شپ میں سینئر اور بیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی دو کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
میزبان ملک پاکستان کے علاوہ نیپال’ سری لنکا’ بنگلہ دیش اور مالدیپ کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔


