728 x 90

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں گرمی کی لہرہفتے تک جاری رہے گی

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں گرمی کی لہرہفتے تک جاری رہے گی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے اداروں نے گرمی کی لہر ہفتے تک جاری رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ دونوں اداروں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ لو اور جھکڑ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبے بھر کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے اداروں نے گرمی کی لہر ہفتے تک جاری رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

دونوں اداروں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ لو اور جھکڑ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبے بھر کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن1129 یا ریسکیو1122 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ادھر خیبرپختونخوا میں ادارے کا ہنگامی آپریشن مرکز مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بارے میں ہیلپ لائن1700 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos