728 x 90

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز عشرہ محرم الحرام میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی سیکورٹی انتظامات اور دیگر امورکاجائزہ لینے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز عشرہ محرم الحرام میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی سیکورٹی انتظامات اور دیگر امورکاجائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے جلوسوں کے روٹس پر راستوں کی صفائی ستھرائی، مرمت کے کام اور لائٹس کے انتظامات کو چیک کیا اور عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم روٹس پر صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات سو فیصد مکمل ہونے چاہیں، جلوسوں کے روٹس پر رہ جانے والی حائل رکاٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے جلوس ومجالس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین جامع تلاشی کے عمل کو یقینی بنائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر بھی رکھی جائے، تمام افراد کے مکمل تعاون سے ہی امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران قانون اورضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے، جلوسوں کی روٹس پر معیاری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos