پاکستان اور افغانستان نے بین العلاقائی رابطوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سمیت علاقائی اقتصادی ترقی کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائمقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
پاکستان اور افغانستان نے بین العلاقائی رابطوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سمیت علاقائی اقتصادی ترقی کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائمقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے لوگوں کے باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے اور تجارت اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوششیں مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *