قومی سلیکشن کمیٹی نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، محمد نواز اور محمد حارث شامل ہیں۔ ٹرائی
قومی سلیکشن کمیٹی نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، محمد نواز اور محمد حارث شامل ہیں۔
ٹرائی سیریز
افغانستان، پاکستان اور یو اے ای پر مشتمل ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 29 اگست کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
ایشیا کپ 2025
اے سی سی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کو گروپ “اے” میں بھارت، عمان اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صوفیان مقیم۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *