وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوانے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور 2024میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اور اس کے بعد توسیعی فنڈ سہولت سمیت مختلف اقدامات کا اعتراف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوانے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور 2024میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اور اس کے بعد توسیعی فنڈ سہولت سمیت مختلف اقدامات کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی جانب مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوںنے بحالی کی ترجیحات طے کرنے کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *