وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گیٹس فائونڈیشن کے سربراہ بل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری جاری رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گیٹس فائونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں، حفاظتی ٹیکوں اور غذائیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں مالی شمولیت کی غرض سے پاکستان کیلئے گیٹس فائونڈیشن کی اہم معاونت کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی حالیہ سیلابی صورتحال میں گیٹس فائونڈیشن کے فراخدلانہ عطیات کی بھی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر صحت، غذائیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور ملک کی وسیع تر سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *