728 x 90

اے آئی کویواین کے نظام کی قانونی حیثیت میں شامل ہوناچاہئے،خواجہ آصف

اے آئی کویواین کے نظام کی قانونی حیثیت میں شامل ہوناچاہئے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو اقوام متحدہ کے نظام کی قانونی حیثیت میں شامل ہوناچاہئے۔ نیویارک میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو اقوام متحدہ کے نظام کی قانونی حیثیت میں شامل ہوناچاہئے۔

نیویارک میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مصنوعی ذہانت کااستعمال امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے کیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سائنسی پینل کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی حکمرانی پر سالانہ مذاکرے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو ایسے اقدامات کاعزم کرنا چاہیے جو اس کے غیر مستحکم استعمال کو روکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کو مصنوعی ذہانت ایپس کی تیاری اور استعمال پر پوری طرح عملدرآمد کرانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کومصنوعی ذہانت کے نظام کی تشکیل کیلئے صلاحیت، رسائی اور شمولیت کاحق حاصل ہونا چاہئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos