وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے مشترکہ ذمہ داری کے طور پر ثالثی کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے نیویارک میں ثالثی کے حوالے سے دوست ممالک کے گروپ کے وزارتی اجلاس میں کیا جس کا موضوع تھا”ثالثی میں اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے مشترکہ ذمہ داری کے طور پر ثالثی کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار انہوں نے نیویارک میں ثالثی کے حوالے سے دوست ممالک کے گروپ کے وزارتی اجلاس میں کیا جس کا موضوع تھا”ثالثی میں اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کی تجدید۔”
وزیر دفاع نے کہا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے منشور میں ثالثی ایک انتہائی موثر طریقہ کار ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے لیے ثالثی محض ایک اصول نہیں بلکہ ایک مطلوبہ مقصد ہے کیونکہ ہم ایک ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں تصفیہ طلب تنازعات بڑھتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود حل طلب دیرینہ تنازعات میں سے ایک ہے۔
وفاقی وزیر نے ثالثی کی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *