728 x 90

معلومات تک رسائی ہرشہری کا حق ہے،صدر،وزیراعظم

معلومات تک رسائی ہرشہری کا حق ہے،صدر،وزیراعظم

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ معلومات تک یکساں رسائی کے بین الاقوامی دن جو آج (اتوار) منایا جا رہا ہے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔

معلومات تک یکساں رسائی کے بین الاقوامی دن جو آج (اتوار) منایا جا رہا ہے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے اور شفافیت’ احتساب اور لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔

صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریزکریں۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی جمہوری استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری اداروں’ سول سوسائٹی’ میڈیا اور ٹیکنالوجی کے اداروں سمیت تمام شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ کھلے’ شفاف اور معلومات پر مبنی معاشرے کی تعمیر کیلئے متحد ہوکر کام کریں۔

شہبازشریف نے معلومات تک رسائی’ حصول اور فراہمی کے حوالے سے ہر شہری کے بنیادی حق سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معلومات کی آزادانہ فراہمی سے نظم و نسق مستحکم ہوتا ہے’ سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست اور اس کے عوام کے درمیان اعتماد قائم ہوتا ہے۔

شہبازشریف نے اس ارادے کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا کہ معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً خواتین’ نوجوان اور کمزور طبقات معلومات کی یکساں رسائی سے مستفید ہوں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos