قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ پاک فوج کے اسی فیصد شعبوں میں خواتین کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے آج ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانچ ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور گزشتہ
قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ پاک فوج کے اسی فیصد شعبوں میں خواتین کو بھرتی کیا جاتا ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے آج ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانچ ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور گزشتہ تین سال کے دوران سات سو خواتین نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ سخت جسمانی محنت اور طویل عرصے تک ناموافق حالات میں کام کرنے والے شعبوں میں خواتین کو بھرتی نہیں کیا جاتا۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاک فوج میں کیریئر مینجمنٹ پالیسی کے تحت خواتین کو ترقی دی جاتی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں زیب جعفر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی تنظیم نو کے نتیجے میں گزشتہ سال قومی ایئرلائنز کو نو ارب تیس کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع جبکہ چھبیس ارب روپے کا مجموعی منافع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے آپریشنز کو مشرق وسطیٰ اور کوالالمپور، باکو اور استنبول سمیت نئے مقامات تک وسعت دے رہا ہے۔
ایوان نے آسان کاروبار بل مجریہ دوہزار پچیس کی بھی منظوری دی۔
ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے ہو گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *