وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور ان کے مضبوط تعلقات امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بناتے ہوئے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر میں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور ان کے مضبوط تعلقات امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بناتے ہوئے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر میں ان کے حالیہ دورہ چین سے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تعاون پر مبنی انقلابی تبدیلی کے ستون کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کامیاب عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے دوسرے مرحلے میں پانچ نئی راہداریاں قائم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان1951 سے شاندار تاریخ پر مبنی سدا بہارسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری باہمی اعتماد، قربانی اور خلوص کی علامت ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *