728 x 90

بلوچستان،سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 13دہشت گرد ہلاک

بلوچستان،سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 13دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میںبھارتی آلہ کار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ روز اور آج کی گئیں۔ ضلع کوئٹہ میں خوارج کی موجودگی کی مبینہ موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی گئی۔ کارروائی

بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میںبھارتی آلہ کار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ روز اور آج کی گئیں۔

ضلع کوئٹہ میں خوارج کی موجودگی کی مبینہ موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی گئی۔

کارروائی کے دوران فوجی جوانوں نے خوارج کا بھرپور مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ضلع کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی میں دہشت گردوںکے ٹھکانوں کا سراغ لگایااور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ‘ گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد بھی برآمد ہوا جو دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos