پاکستان نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بین الاقوامی یورو بانڈکی مد میں پچاس کروڑ ڈالر کی واپس ادائیگی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق یہ بانڈ 2015میں عالمی سرمایہ کاروں کو دس سالہ مدت کے ساتھ جاری کیا گیا تھا جس کی مدت گزشتہ ماہ کی 30تاریخ
پاکستان نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بین الاقوامی یورو بانڈکی مد میں پچاس کروڑ ڈالر کی واپس ادائیگی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق یہ بانڈ 2015میں عالمی سرمایہ کاروں کو دس سالہ مدت کے ساتھ جاری کیا گیا تھا جس کی مدت گزشتہ ماہ کی 30تاریخ کو مکمل ہوئی۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ قرض کی بروقت ادائیگی معمول کی سرگرمی ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مالیاتی استحکام آرہا ہے،درجہ بندی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *