728 x 90

پاکستان،تاجکستان کا کاسا1000منصوبے کوجلدفعال کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان،تاجکستان کا کاسا1000منصوبے کوجلدفعال کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور تاجکستان نے علاقائی نقل و حمل کی راہداریوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کاسا1000 منصوبے کوجلد فعال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کا مقصد علاقائی انضمام اور توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ اس عزم کا اظہار دوشنبے میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت

پاکستان اور تاجکستان نے علاقائی نقل و حمل کی راہداریوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کاسا1000 منصوبے کوجلد فعال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کا مقصد علاقائی انضمام اور توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

اس عزم کا اظہار دوشنبے میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دو روزہ چھٹے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مغربی ایشیا و افغانستان سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ تاجک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ نے کی۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلی سطح کے دوروں کے کردار پر زور دیا جو شراکت داری کو نئی جہت فراہم کرتے ہیں۔

فریقین نے خاص طور پر ٹیکسٹائل، لاجسٹکس، زراعت ، خوراک اور دواسازی میں تعاون میں اضافے کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کے امکانات پر غور کیا۔

فریقین نے جنوبی ایشیا اور بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos