728 x 90

ملک کا مستقبل نوجوانوں کی محنت اور کردار سے جڑا ہے،چوہدری سالک حسین

ملک کا مستقبل نوجوانوں کی محنت اور کردار سے جڑا ہے،چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہم اداروں میں اپنے دورِ اقتدار میں ایسے بے مثال اقداما ت کر رہے ہیں جو آنے والوں کیلئے مشعلِ راہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو PBF انٹرنیشنل کالج اسلام آباد میں اعزازات

وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہم اداروں میں اپنے دورِ اقتدار میں ایسے بے مثال اقداما ت کر رہے ہیں جو آنے والوں کیلئے مشعلِ راہ ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو PBF انٹرنیشنل کالج اسلام آباد میں اعزازات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذولفقار احمد ، ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اپنے تمام اداروں میں ایسے بینچ مارک قائم کر رہی ہے جس کی آنے والے مثال پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کی نظریں نوجوانوں پر مرکوز ہیں۔ جن کی محنت، دیانت اور کردار ہی اس ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

انہوں نے ورکرز ویلفیئر فنڈ اور سیکرٹری فنڈ کو تعلیم کے فروغ اور محنت کشوں کے بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ نے تعلیم کے میدان میں ایسے بچے تیار کیے جو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ چوہدری سالک حسین نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں ایسی نوجوان نسل تیار کریں جو دنیا کا ہر میدان میں مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف نصابی علم کا نام نہیں، بلکہ یہ انسان کو شعور، برداشت اور انسانیت کی قدروں سے روشناس کراتی ہے۔

چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اخلاقی طور پر تیار کرنا ہے اور علم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر توجہ دینی ہے تا کہ یہ ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات سمجھیں۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پی بی ایف کالج کی پرنسپل محترمہ سارہ محسن ، اساتذہ، والدین، اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

قبل ازیں چوہدری سالک حسین نے کالج میں پودا بھی لگایا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos