اسلام آباد اور بیجنگ نے چین پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت اقتصادی انضمام کو آگے بڑھانے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس عزم کا اظہار آج منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون پر سنکیانگ-پاکستان ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ اس
اسلام آباد اور بیجنگ نے چین پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت اقتصادی انضمام کو آگے بڑھانے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اس عزم کا اظہار آج منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون پر سنکیانگ-پاکستان ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔
اس پلیٹ فارم کا دونوں فریقین کو جاری تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں اہم کردار ہے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بنیادی طور پر بندرگاہوں کے ذریعے تجارت بڑھانے اور زراعت ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، صحت اور تعلیم شعبوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس اجلاس میں فریقین نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدارعلاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک تعمیری اور بامقصد مکالمہ کیا۔
پاکستان اور سنکیانگ کے نمائندوں نے ایسی تفصیلی تجاویز پیش کیں جو مقامی آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور موجودہ تعاون کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز تھیں۔
پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیرکریم نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سنکیانگ کی طرف سے سنکیانگ ایغور ریجن کے نائب چیئرمین قیصر قیوم نے صدارت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *