انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی فائیو جی سپیکٹرم پالیسی متعارف کرائے گی۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں سائوتھ ایشیا ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری جبکہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن ریگولیشنز کو حتمی
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی فائیو جی سپیکٹرم پالیسی متعارف کرائے گی۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں سائوتھ ایشیا ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری جبکہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن ریگولیشنز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس سے ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کونیکٹیویٹی آئے گی۔
شزہ فاطمہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تمام شہریوں کیلئے ڈیجیٹل رسائی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اہم سنگ میل اجاگرکئے جس میںبیس کروڑ موبائل صارفین اور پندرہ کروڑ موبائل براڈ بینڈ صارفین شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ ای کامرس تقریباً سات ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچ رہا ہے اور اگلے سال اس کے دس ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *