صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میرعلی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میرعلی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران سکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا موثر طریقے سے محاصرہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک اور کارروائی سپن وام میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خارجی کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *