728 x 90

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ائیر بیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ایک اعلی سطح کا وفد کرغز صدر کے ہمراہ ہے جس میں کابینہ کے سینئر

کرغزستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

نور خان ائیر بیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ایک اعلی سطح کا وفد کرغز صدر کے ہمراہ ہے جس میں کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری رہنماء شامل ہیں۔

دورے کے دوران صدر ژاپاروف پاکستان کے اپنے ہم منصب سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، وہ پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور جمہوریہ کرغزستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے جن کے درمیان مشترکہ تاریخ، مذہب اور وسطی و جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کی باہمی امنگوں پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos