وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کرائی۔ وزیراعظم نے انڈونیشیا کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے یہ یقین دہانی انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کرائی۔
وزیراعظم نے انڈونیشیا کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشا میں قیمتی جانوں کے ضیاع بالخصوص سماٹرا میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی پر اظہار افسوس کیا۔
انڈونیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر ممکن ریلیف اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کے اپنے تجربات کا اشتراک شامل ہے۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے تعزیت اور یکجہتی کے اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ انڈونیشیا کے صدر کے اگلے ہفتے پاکستان کے سرکاری دورے پر ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *