728 x 90

حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے کوشاں ہے، عطاء اللہ تارڑ

حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے کوشاں ہے، عطاء اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ آج لاہور میں اپنے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

آج لاہور میں اپنے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے آج پورے ہو رہے ہیں اور ہم پہلے بھی عوام میں موجود تھے اور آج بھی عوام میں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقے میں بنیادی سہولتوں کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی ہمارا شیوہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے تعمیر و ترقی کا جال بچھایا، آج پورے ملک میں تعمیراتی کاموں میں مسلم لیگ(ن)کا نام نظر آئے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنی جماعت کو ہمیشہ پابند کیا کہ تعمیر و ترقی کی سیاست کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت تمام ادارے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت میں ہے، صوبے میں ایک ترقیاتی کام نہیں کر سکی اور صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک ہسپتال بھی نہ بنا سکی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور ہماری فوج سے بھارت خوف کھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیںیہ لوگ دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیںجس فوج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور پاک فوج کی صلاحیتوں کودنیا سراہ رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos