پاکستان نے سوڈان کے شہرکدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر ہونے والے گھنائونے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 6امن فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ان قیمتی
پاکستان نے سوڈان کے شہرکدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر ہونے والے گھنائونے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 6امن فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ان قیمتی جانوں کے ضیاع پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتاہے۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستے تنازعات کو روکنے، شہریوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں صف اوّل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے نیلے ہیلمٹس کی جانب سے فرائض کی ادائیگی کے دوران دی گئی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان نے اس بزدلانہ حملے کے مرتکب افراد کی نشاندہی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ اقوام متحدہ کے تمام فوجی اہلکاروںکے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *