وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج(پیر) کو ایک بیان میں اسے مثبت اقدام قرار دیا جس سے کاروباری برادری اور عام عوام دونوں مستفید ہوںگے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اب معاشی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آج(پیر) کو ایک بیان میں اسے مثبت اقدام قرار دیا جس سے کاروباری برادری اور عام عوام دونوں مستفید ہوںگے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اب معاشی استحکام ہے اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے معاشی استحکام کے حصول میں کاروباری برادری اور عوام کی قربانیوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشی بہتری سے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور آسان شرائط پر قرضوں سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہونگے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *