چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا اعلان یا فتوی نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی علما و مشائخ کانفرنس میں کیا۔ فیلڈ مارشل
چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا اعلان یا فتوی نہیں دے سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی علما و مشائخ کانفرنس میں کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ افغان طالبان کی حمایت سے ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو دہشت گردی کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والی فتنہ الخوارج کی 70 فیصد تشکیلات میں افغان شامل ہیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں قوم فتح یاب ہوئی۔
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ مملکت طیبہ اور پاکستان کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے بابرکت مہینے میں ہوا۔
دونوں ریاستوں میں مماثلت کی وجہ یہ ہے کہ رب کائنات نے انھیں خادم الحرمین بنانا تھا اور ہمیں محافظ الحرمین بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک میں اللہ تعالی نے پاکستان کو حرمین کا محافظ ہونے کا اعزاز عطا کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *