728 x 90

وزیراعظم کی یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے انسانی امداد او ر ترقیاتی منصوبوں سمیت ضرورت کی گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مسلسل مدد کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

فریقین کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کو توانائی، معدنیات ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلوے اور ہوا بازی جیسے شعبوں میںتعاون، تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے اپنے ملک کے پختہ عزم اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos