728 x 90

شہیدبے نظیر بھٹو جمہوری جدوجہد کی علامت ہیں: صدر، وزیراعظم

شہیدبے نظیر بھٹو جمہوری جدوجہد کی علامت ہیں: صدر، وزیراعظم

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی عظیم بیٹی اور جمہوری جدوجہد کی علامت قرار دیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے یہ بات آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی عظیم بیٹی اور جمہوری جدوجہد کی علامت قرار دیا ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے یہ بات آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

صدر مملکت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم ایک ایسی رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جن کی زندگی اور قربانی کو پاکستان کے جمہوری سفر سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے اختیار اور عوام کے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے حق کیلئے چٹان کی طرح کھڑی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن ایک ایسے وفاق کا تھا جہاں تمام مذاہب کے شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی اور سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری، برداشت اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کو فروغ دیا، جبکہ سیاسی عمل میں رواداری کے فروغ میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی سیاسی میراث میں جذب حب الوطنی نمایاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا، جس کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے تسلسل، عدلیہ کی آزادی، انتخابی اصلاحات اور خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ شہید کی اصول پسند قیادت اور ثابت قدم سیاسی جدوجہد پاکستانی عوام کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہر قسم کے ظلم کا بہادری سے مقابلہ کیا اور پوری زندگی عوامی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos